ممتاز مورخ پروفیسر منظور الحق صدیقی کی کتاب ماثر الاجداد شائع ہو گئی
لاہور (پ ر) ممتاز مورخ پروفیسر منظور الحق صدیقی کی مستند ترین تاریخ کی کتاب ماثرالاجداد علامہ عبدالستار عاصم محمدفاروق چوہان کی زیر نگرانی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شائع ہو گئی کتاب میں خلیفہ اؤل حضرت ابو بکر صدیقؓ سے لیکر عصر حاضر تک چودھری صدیوں کی تاریخ شامل ہے پروفیسر منظور الحق صدیقی ہماری تاریخ اور تحقیق کی دنیا کا محترم نام ہے۔ کتاب میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان بابائے صحافت الطاف حسین قریشی معروف محقق جبار مرزا علامہ عبدالستار عاصم اور محمد فاروق عزمی کی آراء بھی شامل ہیں۔