مری میں مال روڈ پرمعروف ریسٹورنٹ لکی کبانہ انتہائی ناقص سٹوریج پر سربمہر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے سیاحوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے مری میں 49فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مال روڈ پرمعروف ریسٹورنٹ لکی کبانہ کوانتہائی ناقص سٹوریج پر سیل کر دیا اسی طرح ناقص انتظامات پر11کو جرمانے جبکہ انتظامات میں مزید بہتری کے لیے37کو وراننگ نوٹسز جاری کیے گئے اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سٹورایریا میں چوہوں کی موجودگی،حشرات کی بھرمار اور زائدالمیعاد اشیاء خورونوش کی موجودگی پائی گئی وائٹ اونیئن،ملک کریانہ،محمد نہاری،لاہوری کبانہ، ریڈ اونیئن،بندو خان ریسٹورنٹ،مری پولٹری شاپ کو ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا گیامزید برآں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر لاہور شالیمار،نیو لاہوری ریسٹورنٹ،لاہور نان سنٹر،لاہور روسٹ اینڈ بروسٹ اور لاہور بروسٹ کو بھی بھاری جرمانے عائدکیے گئے عرفان میمن نے کہا کہ مسلسل چیکنگ اور ورکرز کی ٹریننگ کی بدولت مری میں صورت حال دن بدن بہتر ہو رہی ہے