موٹر سائیکل سواراور راہگیر ٹکراگئے، ایک جاں بحق
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ روات کے علاقے میں موٹر سائیکل سواراور راہگیر ٹکراگئے ایک جاں بحق ہوگیا پولیس کوعبدالرحمٰن نے بتایا کہ میں اپنی دکان میں موجود تھا میں نے اپنی دکان کی جانب چک بیلی کی طرف سے موٹر سائیکل آتے دیکھا جو اچانک سامنے آنے والے نامعلوم راہگیر سے ٹکرا گیا دونوں نامعلوم زخمی ہوگئے جنہیں راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔