شکرگڑھ: ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فائرنگ سے 60سالہ ذہنی معذور شہید
شکرگڑھ (نامہ نگار) بھارتی سکیورٹی فورسز کا جنون،60 سالہ ذہنی معذور شخص کو بھی نہ بخشا۔ فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ شکرگڑھ ورکنگ بائونڈری کے بھوپال پور سیکٹر کے گائوں اگور کے قریب بھارتی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے ذہنی معذور کو شہید کر دیا اور نعش اٹھا کر ساتھ لے گئے۔ شہید شکرگڑھ شہر کے محلہ اسلام آباد کا رہائشی جس کا نام نیاز تھا اور اکلوتے بیٹے سمیت 6 بچوں کا باپ تھا۔ شہید کی بیوہ نے جلد نعش واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔