گروپ انشورنس رقم کی عدم ادائیگی

مکرمی! صوبہ پنجاب کی گڈگورننس اور وزیراعظم پاکستان کے شکایات سیل پاکستان سٹیزنز چورٹل کی کارکردگی کے حوالے سے عرض ہے کہ میں نے بحیثیت صدر پنجاب گورنمنٹ پنشنرز فرنٹ حکومت پنجاب کے ریٹائرڈ ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس رقم کی عدم ادائیگی کے بارے میں ایک درخواست -19 دسمبر 2018ء کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک وزیراعلیٰ ، پنجاب ارسال کیں۔ اس کے بعد -14 مارچ 2019ء کو یاددہانی خطوط ارسال کئے گئے۔ ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کسی جانب سے جواب دینا گوارہ نہیں کیا گیا۔ اگر صوبہ بلوچستان اور صوبہ پختونخواہ میں گروپ انشورنس رقم کی ادائیگی ریٹائرمنٹ پر کی جا رہی ہے تو صوبہ پنجاب کے ریٹائرڈ ملازمین کو محروم رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا جو مختلف بیماریوں کا شکارہو کر گھروں میں سِسک رہے ہیں۔ یہ ریٹائرڈ ملازمین ہیلتھ کارڈ کے بھی مستحق ہیں۔ اگر ہیلتھ کارڈ نہیں دئیے جا سکتے تو کم از کم فوری طور پر ان کے میڈیکل الائونس میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔ کیا محترم وزیراعظم اس درخواست کا نوٹس لیں گے۔ (عبدالحق …صدر ۔ پنجاب گورنمنٹ پنشنرز فرنٹ 310 ۔ کریم بلاک علامہ اقبال ٹائون لاہور)