انتخابات سے قبل مودی بڑی مشکل سے بال بال بچ گئےبھارتی سپریم کورٹ نے رافیل اسکینڈل میں کلین چٹ دے دی
بھارتی سپریم کورٹ نے جنگی طیارے رافیل اسکینڈل سے متعلق کیس میں نریندر مودی حکومت کو کلین چٹ دے دی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ میں 36 رافیل جیٹ طیاروں کی فرانس سے خریداری کے متنازعہ معاہدے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ کے چار رکنی بینچ نے مودی سرکارکو کلین چٹ دیتے ہوئے معاہدے کے خلاف دیگر تمام درخواستیں بھی نمٹا دیں۔ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجان گوگی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے رافیل ڈیل کے خلاف دائر درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ کوئی ثبوت نہیں ملا کہ عدالت اس معاملے میں مداخلت کرے۔سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو سابق حکومت کے 126 طیاروں کی خریداری کے بجائے 36 رافیل جیٹ طیاروں کی خریداری، طیاروں کی قیمت طے کرنے اور انیل امبانی سمیت کسی بھی بھارتی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کے لیے مکمل اختیارات دے دیئے۔ یاد رہے اپوزیشن جماعت کانگریس نے رافیل ڈیل پر حکومت پر کڑی تنقید کی تھی جس کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں مختلف درخواستیں دائر کی گئیں۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے کئی شہروں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور نعرہ لگایا کہ 'ہمارا چوکیدار چور ہے'۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنے والی مودی حکومت کو کچھ ریلیف ضرور ملا ہے تاہم بھارتی جنتا پارٹی کی پالیسیوں سے نالاں عوام کی حتمی رائے کا درست اندازہ جلد ہی ہونے والے ملک گیر انتخابات میں ہوجائے گا۔