قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ یہ پارلیمانی روایات ہیں کہ اپوزیشن لیڈر ہی چیئرمین ہوتا ہے، چئیرمین پبلک اکا ﺅ نٹس کمیٹی بننے کے حکومتی اقدام سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی۔پارلیمنٹ آمد پر صحافی نے شہبازشریف سے سوال کیا کہ حکومت آپ کوچیئرمین بنانے پررضامندہوگئی،کون پیچھے ہٹا؟اس پر صحافی کوانھوں نے جواب دیا کہ اس میں کسی کے آگے بڑھنے یاپیچھے ہٹنے کی بات نہیں،حکومت کے اس اقدام سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ پارلیمانی روایات ہیں کہ اپوزیشن لیڈر ہی چیئرمین ہوتا ہے۔ ان سے مزید سوال کیا گیا کہ کیااس اقدام سے ایوان کاماحول بہترہوگا؟شہبازشریف نے ایوان کا ماحول بہترکرنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریزکیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024