کوونٹری ۔ نامہ نگار - ڈنمارک کی ممتاز سماجی شخصیت محمد اقبال کی برطانیہ آمد پر ان کے اعزاز میں کوونٹری کی مقامی کمیونٹی نے عشائیہ دیا اس موقع پر نامور سماجی شخصیت حاجی راجہ مبارک۔چوہدری قمر اکاؤنٹنٹ ۔ محمد شھباز ۔ وقار ملک ۔ محمد مظہر رغبی و دیگر کی شرکت اس موقع پر محمد اقبال نے کہا کہ ڈنمارک میں مقیم پاکستانی اپنی سوہنی دھرتی پاکستان سے جڑے ہوۓ ہیں پیار و محبت کا ایک سماں ہے وہاں کی عوام مسلۂ کشمیر جیسے پیچیدہ مساۂل کے حل کے لیے بھی کوشاں رہتی ہے انھوں نے برطانیہ اور یورپ میں مقیم کشمیری پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیا جو ہمہ وقت پاکستان کے وقار اور مسلۂ کشمیر کے حل کے لیے جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024