لاہور میں شیخ زاید ہسپتا ل کے ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات منظوری کی یقین دہانی پرہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے شیخ زاید ہسپتا ل میں ینگ ڈاکٹرز اپنے ساتھیوں کی نوکریوں کو بحال کرنے اور ہاسٹل کے مطالبات کے لیے پانچ دن سے ہڑتال جاری رکھے ہوئے تھے، ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے او پی ڈی ویران پڑی تھی، ہڑتال ختم کرنے کے معاملات ینگ ڈاکٹرزاور ہسپتا ل کی انتظامیہ میں مذاکرات میں طے پائے۔ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ شیخ زاید ہسپتا ل کی لیڈی ڈاکٹرز کو ہاسٹل بدر نہیں کیا جائےگا۔ ہسپتا ل انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ لیڈی ڈاکٹرزکےلئے متبادل جگہ کا انتظام کرلیا گیا ۔ ہسپتا ل کی ایمرجنسی کو ہنگامی بنیادوں پر توسیع دی جائیگی۔ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی مریضوں کے مفت علاج کے لیے حکومت پنجاب سے تعاون کا فیصلہ کیا گیا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024