سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کردیئے‘ اس منتقلی سے سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذکائر 8ارب 26کروڑ ڈالر ہوگئے۔ وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کردیئے۔ سعودی پیکج کے تحت یہ دوسری قسط پاکستان کو موصول ہوئی ہے۔ ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جنوری کے وسط میں پاکستان کو ملے گی۔ اس منتقلی سے سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذکائر 8ارب 26کروڑ ڈالر ہوگئے۔اس سے قبل گذشتہ ماہ نومبر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط موصول ہونے کی تصدیق کی تھی۔واضح رہے کہ رواں برس 23 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دینے پر رضا مند ہوگیا ہے۔دورے کے دوران پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کے مطابق سعودی عرب نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے اکانٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کے لیے ڈپازٹ کرے گا جس کا مقصد ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے۔اب ان میں سے 2 ارب ڈالر پاکستان کے اکانٹ میں آچکے ہیں۔ (ن غ)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024