سینئر وزیر بلدیات پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب مکمل طور پر شفاف اور پوری ایمانداری سے ہوا، پاکستان تحریک انصاف نے جیتا، خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر صرف میں ہی نہیں بلکہ وزیراعظم بھی رضامند ہیں کہ منتخب نمائندے کا یہ استحقاق ہونا چاہئے۔جمعہ کو عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے الیکشن جیتا ہے، ضمنی انتخابات میں کسی حکومتی شخص نے کردار ادا نہیں کیا، میں اپنی تمام پارٹیز کے کارکنان اور وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو بات آج سنائی جا رہی ہیں یہ پہلے بھی کر دی جاتی تو اچھا تھا، ماضی کے ضمنی انتخابات میں حکومتی مشینری استعمال ہوتی تھی، پہلے پنجاب اسمبلی میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر کوئی قانون نہیں بنایا گیا، نیب کا قانون جنہوں نے بنایا تھا وہ اندر ہیں اور جن کےلئے بنایا گیا تھا وہ باہر ہیں، کم مارجن سے لاہور کا ضمنی انتخابات جیتا مگر ایمانداری سے جیتا، ہم پروڈکشن آرڈر کے حق میں ہیں، پروڈکشن آرڈر کےلئے قانون بنایا جائے گا، اسپیکر کے پاس تو کوئی استحقاق ہی نہیں ، پروڈکشن آرڈر جاری کرے، (ن) لیگ نہیں جانتی تھی ان کو پروڈکشن آرڈر کی ضرورت پڑے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024