شہر قائد میں سائبیرین ہواؤں کے بعد موسم سرد ہوگیا۔ درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی واقع ہوئی۔کراچی میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 14کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔برفیلی ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار بیس کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوگی۔دوسری جانب بالائی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، کالام میں پارہ منفی گیارہ ڈگری تک گرگیا ہے جبکہ مری اورگلیات میں برف باری کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے اس کے علاوہ کشمیر اورشمالی علاقہ جات کے پہاڑوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا،جبکہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند کا امکان ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024