کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا ہے۔ ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 169 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز 100 انڈیکس میں مارکیٹ کا آغاز 38 ہزار گیارہ پوائنٹس پر ہوا اور مارکیٹ کے آغاز پر کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان کے باعث حصص کے کاروبار میں تیزی آئی اور سرمایہ کاروں نے بھی کاروبار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
رپورٹ فائل ہونے تک 100 انڈیکس میں 169 اضافہ ہو چکا تھا۔
گزشتہ کئی روز سے 100 انڈیکس میں شدید مندی کے باعث کاروبار حصص شدید متاثر ہے جب کہ سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔