وزیراطلاعات فوادچودھری نے قانون کی حکمرانی کے لئے ملک میں مستحکم سیاسی نظام کے حکومت کے عزم کااعادہ کیاہے۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ احتساب کاعمل بلاتفریق جاری ہے۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت قومی احتساب بیورو کوموثر، غیرجانبداراورشفاف ادارہ بنانے کیلئے نیب کے قوانین میں ترمیم کرنے کی خواہش مند ہے جبکہ دوسری طرف حزب اختلاف اسے غیرموثر بناناچاہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ صحافیوں اورججوں سمیت سب کااحتساب کیاجائے گا۔
فوادچودھری نے کہاکہ حکومت ملک میں زرعی شعبہ، صنعتوں کے قیام اورروزگارکے مواقع پیدا کرنے پرتوجہ دے رہی ہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان کی کوششوں کی بدولت یمن کے تنازع کی شدت میں کمی آئی ہے۔
بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ تجارت میں اضافے سمیت بہترتعلقات کاخواہشمندہے جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔