ایک تصویر۔۔۔۔ایک کہانی
راولپنڈی‘ موسم سرما شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ سردی سے بچاؤ کے لیے لکڑیاں جلا کر اپنے آپ کو سردی سے بچا رہے ہیں ملک بھر کے پوش علاقوں میں موسم سرما میں بھی گیس کا پریشر برقرار رہتا ہے جبکہ پسماندہ علاقوں میں گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہو جاتی ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ پاکستان میں بسنے والا یہ غریب طبقہ ہر قسم کے ٹیکسز دینے کے باوجود بھی بنیادی سہولیات سے محروم رہتے ہیں(تحریر وتصویر‘ ایم جاوید)