مغوی نوجوان کی نعش برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر) تھانہ آبپارہ کے علاقے سے اغواء ہونے والے نوجوان کی نعش تھانہ کوہسار کے سیکٹر ایف سیون سے برآمد کر لی گئی۔ مغوی عمر مشتاق اپنی گاڑی میں ساڑھے سات لاکھ روپے مالیتی انعامی بانڈز لیکر نکلا تھا۔ جسے اغواء کر لیا گیا۔ گھر واپس نہ آنے پر تھانے میں اطلاع دی گئی تھی۔ پولیس نے ملزم یاور محمود کو بھی گرفتار کر لیا۔ جس نے قتل کی واردات کا اعتراف کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔