ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروا ئی کی جائے ، وقار چوہان
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی آئی جی سیکیورٹی وقار چوہان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس مثالی اوررول ماڈل ہے شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کی جائیںاور بلا امتیاز قانونی کارروائی کریںون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروا ئی کی جائے کسی بھی شہری کے ساتھ بدتمیزی برداشت نہیں ہو گی لیکن کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ٹریفک ہیڈ کوارٹرزمیں افسران و ہلکاروںکیلئے منعقدہ خصوصی دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا دربار میں ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید بھی موجود تھے ڈی آئی جی وقار چوہان نے دربار میں شریک تمام نفری کے مسائل کو سنے اور حل کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دی انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پی کا ڈسپلن اور ٹرن آئوٹ قابل تعریف ہے، اور تمام افسران و اہلکار جانفشانی اور ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں آئی ٹی پی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا اولین فریضہ ہے ڈی آئی جی سیکورٹی نے کہا کہ کسی بھی شہری سے بدتمیزی نہ کی جائے۔ بلکہ حسن اخلاق سے پیش آئیں،پہلے سلام پھر کلام پر عمل پیرارہیں کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیںقانون سب کے لیے برابر ہے ڈیوٹی کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہ کریں اسلام آباد ٹریفک پولیس پاکستان میں ایک مثالی پولیس کی حیثیت رکھتی ہے ہمیں اس میں مزید بہتری لانی ہے اور اسلام آباد کو حادثات سے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔