7اشتہاری مجرمان اور3 عدالتی مفرور گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے 2انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم سمیت7اشتہاری مجرمان اور3 عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا،تھانہ سٹی پولیس نے اشتہار ی مجر م شجاعت الدین ،تھانہ صدر بیر ونی پولیس نے مجر م اشتہار ی وسیم ،تھانہ کلر سیداں پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم نثار، تھانہ کہوٹہ پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہاری مجر م محمدنذیر ،تھانہ کلر سیداں پولیس نے مجر م اشتہاری سفیر ، تھانہ ریس کورس پولیس نے مجر م اشتہار ی ارشد ، تھانہ صد رواہ پولیس نے مجر م اشتہار ی ذوالفقار اور تھانہ کلر سیداں عدالتی مفروران عظیم ، امجد اور حسنین کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا۔