دوحہ جانے والے مسافرسے ایک کلو926 گرام ہیروئن برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا گیااے این ایف نے اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز نمبرQR - 633 کے مسافر محمد اسلام سکنہ سرگودھا کے سامان کو چیک کیا تو اس کے ٹرالی بیگ کے کونے میں پیک کی گئی ایک کلو926 گرام ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتار کرکے سیل منتقل کردیا۔