گیس سپلائی پریشر کیساتھ بحال کی جائے ،بزرگ شہری
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں اندرون شہر گھروں میں گیس کے شدید کم پریشر سے سرے سے گیس آنا ہی بند ہوگئی جس سے شہری مسلسل مشکلات سے دو چار ہیں ایک بزرگ نے نوائے وقت ٹیلیفون کرکے شکائت کی کہ کوہاٹی بازار میں تو سرے سے گیس گھروں میں آ ہی نہیں رہی جبکہ جھنگی جدید ، الہ داد روڈ ، کرتار پورہ ، فیروز پورہ کے علاقے گیس کی عدم سپلائی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں ہماری اپیل ہے کہ شدید سردی کے باعث فوری گیس سپلائی پورے پریشر سے بحال کی جائے۔