قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد حسنین کی درخواست ضمانت منظور
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عرفان احمد شیخ نے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد حسنین کی درخواست ضمانت ملک وجاہت علی ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے منظور کرلی اور ملزم کو 2لاکھ کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ہے، ملزم کے خلاف تھانہ صدر بیرونی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا جس پر الزام تھا کہ اس نے شہری کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ، عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت مکمل کرنے کے بعد منظور کرلی ہے۔