حسین اصغر ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ پنجاب مقرر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پولیس گروپ کے گریڈ22 کے افسر حسین اصغر کو ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ پنجاب مقرر کردیا گیا ہے چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر نے سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن نمبرSL . 2 - 2/2018 میں قرار دیا گیا ہے کہ گریڈ 22 کے حسین اصغر کی اس عہدے پر تعیناتی کرتے ہوئے انٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ کی یہ سیٹ بھی22 گریڈ میں اپ گریڈکر دی گئی ہے اس سیٹ کو گریڈ22 میں اس وقت تک اپ گریڈ سمجھا جائے گا جب تک حسین اصغر اس عہدے پر تعینات رہیں گے ۔