سٹیمپ ڈیوٹی ادا نہ کرنیوالی ہائوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کریک ڈائون،60لاکھ کی وصولی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)ضلع راولپنڈی میں سٹیمپ ڈیوٹی ادا نہ کرنے والی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈائون کر کے دو کروڑ60لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی جبکہ انٹرنل ٹرانسفر پر پابندی نہ کرنے والی سوسائٹیوں کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہائوسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کو اس بات کا پابندبنایا گیا ہے کہ وہ جب تک سٹیمپ ڈیوٹی ادا نہیں کرتیں وہ انٹرنل ٹرانسفر بھی نہیںکرسکتیں۔ جس کیلئے پہلے مرحلے میں انہیں نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔