دو مسلح ڈاکو تاجر سے 14 لاکھ روپے لوٹ کر فرار، مذاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا
راولپنڈی ،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے تاجر زخمی ہوگیاتھانہ نیو ٹائون کو سردار عتیق الرحمٰن نے بتایا کہ بی بلاک میں میری کرولا کارنمبرLOV - 7029 چوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کو اویس شفیق نے بتایا کہ محلہ نزیر آباد میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو مجھ سے اسلحہ کی نوک پر 50 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں دو مسلح ڈاکو ایک تاجر سے 14 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے مذاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے تاجر کو زخمی کردیا تھانہ پیر ودھائی کو صغیر احمد نے بتایا کہ چھنی قبرستان کے قریب ایک ملزم مجھ سے نقدی چھین کر لے گیاتھانہ کینٹ کو ضیاء الرحمٰن نے بتایا کہ کنٹونمنٹ ہسپتال سے میری مہران کار نمبرBKZ - 854 چوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کو ظفر اقبال نے بتایا کہ سروس روڈ کے آر ایل سے میری ہائی ایس ویگن نمبرLWL - 2599 چوری ہوگئی تھانہ کھنہ کو محمد اسلم نے بتایا کہ اقبال ٹائون میں ایمپائر مارکی شادی ہال میں دو ملزمان نے میری بہوسے چھ عدد طلائی چوڑیاں اور انگوٹھی چوری کرلیں تھانہ کراچی کمپنی کو عمیر رشید نے بتایا کہ سیکٹر جی ایٹ تھری میں ڈاکو مجھ سے موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ کورال کو محمد بلال نے بتایا کہ غوری گارڈن میں میرے گھر سے موٹر سائیکل نمبرRIR - 2389 چوری ہوگیا تھانہ آبپارہ کو ارباب خان نے بتایا کہ مجھے جی سکس مرکز میں زین علی نے زمین کی فروخت میں ایک کروڑ 86 لاکھ روپے مالیتی چیک دیا جو بینک نے ڈس آنر کردیاتھانہ بنی گالہ کو عدیل جاوید نے بتایا کہ لکھوال میں میرے گھر سے ساڑھے سات لاکھ روپے مالیتی کتا چوری ہوگیا ۔