راجہ بازار ، پیر ودھائی اور ڈنگی کھوئی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تجاوزات کے خلاف آپریشن کے احکامات کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے شعبہ انسداد تجاوزات نے شہر بھر میں جاری مسلسل آپریشن کے 15ویں روزراجہ بازار ، پیر ودھائی اور ڈنگی کھوئی میں بڑے آپریشن کے دوران متعدد پختہ و غیر پختہ تھڑے اور کھوکھے مسمار کرکے درجنوں ریڑھیاں اور چھابڑے قبضہ میں لے لئے جمعرات کے روز چیف میونسپل افسر شفقت رضا کی نگرانی میں تجاوزات سپرنٹنڈنٹ پرویز مغل کی قیادت میں انسداد تجاوزات کے عملے نے پولیس کے ہمراہ راجہ بازار ، پیر ودھائی اور ڈینگی کھوئی کے علاقوں میںآپریشن کے دوران ہوٹل سمیت غیر قانونی تعمیر کی گئی متعدد دکانیں گرا دیں جبکہ ان علاقوں میں سڑکوں کنارے قائم ریڑھی بازار ختم کراکے سڑکوں کو ٹریفک لئے کھول دیا اس موقع پر متعدد ریڑھیاں اور چھابے بھی قبضہ میں لے لئے گئے۔