مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سہالہ کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق ہوگئی پولیس کو محمد اقبال نے بتایا کہ چیمبر روڈ روات میں مدعی اپنی بیوی روزینہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک دو نامعلوم ملزمان نے ہمیں روکنے کی کوشش کی لیکن جب ہم نہ رکے تو ملزمان نے پیچھے سے پستول سے فائرنگ کردی جس سے میری بیوی جاں بحق ہوگئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔