ڈی جی پی ایچ اے آسیہ گل نے چارج سنبھال لیا
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے نئے ڈائریکٹرجنرل کا چارج گزشتہ روزگریڈ19کی آفیسر آسیہ گل نے سنبھال لیا،چارج سنبھالنے کے بعدانہوں نے پی ایچ اے کے فسران اور عملے سے ملاقات کی اور محکمہ کے اموراور معاملات پر تفصیلاََبات چیت کی۔،افسران اور عملہ نے ملاقات میں اپنے تعارف کے ساتھ چارج سنبھالنے پرڈائریکٹرجنرل کو مبارکبادپیش کی ،اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل نے اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ وہ پی ایچ اے کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگی اور راولپنڈی اور مری کے تمام پارکوںکو پہلے سے مزید بہتربنانے کیلئے اپنی ٹیم کیساتھ مل کرکام کرینگی ۔