اسلام آباد میں کمسن لڑکا اغواء ،خاتون خاوند کو حبس بیجا میں رکھنے کی شکایت لیکر تھانے پہنچ گئی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ لوہی بھیر کو حسن خلیل نے بتایا کہ مدعی کے بیٹے گیارہ سالہ زین حسن کو اعجاز احمد وغیرہ نے اغواء کرلیا ہے تھانہ کھنہ کو انمول شاہ زیب نے بتایا کہ اے ایس آئی شاہد منیر نے مدعیہ کے خاوند کو نیو شکریال میں حبس بیجا میں رکھا ۔