ڈکیتی کی تیاری میں مصر وف 3ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) تھانہ ائرپورٹ کے علاقے میںپولیس نے ڈکیتی کی تیاری میں مصر وف 3ملزمان کو گرفتارکرلیا پولیس کو اطلاع ملی تھی دی کہ چند اشخاص ڈکیتی نیت سے ولایت ہومز قبرستان میں موجود ہیں جس پر مقامی پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے 3ملزمان شاہ رخ ، آکاش اور رمضان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2عدد پستول 30بو رمعہ 8 روند بر آمد کرلئے مزید تفتیش جاری ہے ۔