سابق آئی جی پنجاب ایم آر ضیا خرابی صحت کے باعث ہو لی فیملی ہسپتال منتقل
راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق آئی جی پنجاب ایم آر ضیا کوخرابی صحت کے باعث ہو لی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سٹی پولیس آفیسر عباس احسن ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر اور ڈی پی او اٹک حسن علوی نے عیادت کی اور ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ ایم آر ضیا ء کی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے ناقابل فراموش خدمات ہیں سابق آئی جی پولیس کے صاحبزادوں زمان رضاء اور مرزایوسف نے ہولی فیملی میں ان کے والد کی تیمار داری کیلئے آنے والوں سے اظہار تشکر کیا۔