صارف کی درخواست پر کارروائی کنزیومر کونسل نے گاہگ کو نیا جوتا دلوا دیا
راولپنڈی (جنرل رپورٹر )صارف کی درخواست پر کاروائی کنزیومر کونسل نے گاہگ کو نیا جوتا دلوا دیا ، صارف اکبر نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی کو درخواست دیتے ہوئے مئوقف اختیار کیا تھا کہ اس نے معروف برانڈ سے مبلغ 14500/-روپے کا قیمتی جوتا خریدا تھا ، جو کہ ساخت کے لحاظ سے ناقص تھا اور خراب ہونا شروع ہو گیا تھا جس پر صارف نے برانڈ سے رجوع کیا تو انہوں نے جوتے کی واپسی یا تبدیلی سے صاف انکار کردیا جس پر صارف نے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی کو درخواست دی صار ف کی درخواست پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اتھارٹی کنزیومر کونسل کی طرف سے انتظامیہ معروف برانڈ کو طلب کیا جس پربرانڈ نے صارف کو نیا جوتا فراہم کر دیا۔شہریوں کو چاہیے کہ ناقص اور غیرمعیاری اشیاء کی فروخت کے خلاف دکانداروں سے الجھنے کی بجائے کنزیومر کونسل اور کنزیومر کورٹ سے رجوع کریں۔