لاہور سے ڈیرہ آ نیوالی گاڑی سے کروڑوں روپے برآمد‘ 3 ملزمان گرفتار
ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ)غازی گھاٹ چیک پوسٹ پر لاہور سے ڈیرہ غازی خان آنے والی سے گاڑی سے کروڑوں کی رقم برآمد ،تھانہ دراہمہ پولیس نے قبضہ میں لے کر ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق غازی گھاٹ چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ گاڑی نمبر LE 1618.Aسے مبینہ طور پر ہنڈی کے 3کروڑ روپے گاڑی کی ڈگی سے برآمد ہو ئے پولیس نے رحمت علی پٹھان سکنہ سوات، سجاداور امتیاز سکنہ ڈیرہ غازیخان کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان 3 کروڑ روپے کا کیش لاہور سے ڈیرہ غازیخان مبینہ طور پر سمگل کرکے لا رہے تھے چیک پوسٹ پولیس کی رپورٹ پر تھانہ دراہمہ نے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے گاڑی رقم سمیت اپنے قبضہ میں لے لی ہے جبکہ ایف آئی اے حکام بھی اس حوالے سے ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے جو ملزمان سے مزید تفتیش کریں گے۔