چیف جسٹس ثا قب نثار کے 252 سوموٹو‘ 99 کے مقدمات نمٹا دیئے گئے
اسلام آباد (محمد صلاح الدین خان سے) چیف جسٹس، مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے عہدہ سنبھالنے کے بعدسے اب تک مجموعی طور252 سوموٹو لئے اور ان میں سے 99 سوموٹو مقدمات کے فیصلے کرتے ہوئے نمٹا دیا گیا ۔چیف جسٹس نے17جنوری 2017 کو عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہیومن رائٹس سیل (ایچ آر سی)میں آنے والی درخواستوں ، رجسٹرار نوٹس، میڈیا رپورٹس کے توسط سے 208 سوموٹو نوٹس لئے اور ان میں سے 82 مقدمات نمٹائے جبکہ باقی 108مقدمات التواء کا شکار ہیں ۔ اسی طرح عوامی مفاد، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر44(ایس ایم سی) ڈائریکٹ سوموٹو ازخو د نوٹسز لیئے ہیں، ان میں سے 27سوموٹو نوٹسز نمٹا دیئے گئے ہیں جبکہ 17سوموٹو نوٹسز التواء کاشکار ہیں ۔ ایچ آر سیل میں آئی درخواست پر چیف جسٹس نے پہلا سوموٹو نوٹس پہلے سے جاری معاملے طیبہ تشدد کیس میں لیا۔ جبکہ اب تک8دسمبرکو آخری سوموٹو بلوچستان کے علاقہ بولان میں ایک جگہ سے انسانی اور جانور کے پانی پینے اور پانی کی قلت پر لیا ہے گیا ہے۔ ذرائع سے حاصل اعدادوشمار کے مطابق 252 سوموٹو میں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مشہور مقدمات یہ ہیں پاکستان کڈنی لیور ٹرانسپلانٹ سوموٹو کیس۔ فعال پٹواری نظام کے خلاف ۔ لاہور میں کرسچن ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی۔ لاہو ر وکلاء کی جانب سے ایس آئی سمر ریاض پر تشد د کیس ۔ کراچی میں بچی ایمل عمر کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت کیس۔ ایم پی اے ندیم عباس کی پولیس پر فائرنگ کیس۔ شمالی علاقہ کی پہاڑی نانگا پربت پر غیر قانونی پی آئے کی فلائٹ کیس۔اسلام آباد کی کچی آبادیوں کی حالت زار کیس۔ نابینا افراد ملازمت کوٹہ اور حقوق کیس۔ جعلی کائونٹس کیس۔ سروس ہسپتال لفٹ خرابی کیس۔ عمران شاہ پی ٹی آئی ایم پی اے کا شہری پر تشدد کیس۔خواجہ سرائوں کے این آئی سی ایل اجراء کیس۔ سرکاری رہائش گاہوں کا غیر قانونی استعمال کیس۔ جیلز میں قیدیوں کا علاج کیس۔ کراچی ودیگر شہری علاقوں میں کوئلہ ڈمپ آلودگی کیس۔ ڈی آئی کے مذہبی کلنگ کیس۔ نیو اسلام آباد ائر پورٹ پر بارش پانی کھڑا ہونے کا کیس ۔ملک بھر میں غیر قانونی بل بورڈ کیس۔ جلا پورجٹاں ایڈز بحالی کے نام پر ہسپتالوں کی لوٹ مار کیس۔پیمز ہسپتال میں 321غیر قانونی بھرتیاں، 20پروجیکٹس کیس۔ ائر بلو حادثہ معاوضہ ادائیگی کیس ۔ میڈیا سیلری کیس ۔ تیل گیس بجلی پر اضافی ٹیکس کیس۔کوئٹہ چرچ دھماکہ واجبات ادائیگی توہین عدالت کیس ۔ ضلعی خاران بلوچستان میں چھ مزدور وں کی لاشوں کی دستیابی کا کیس۔ موبائل کارڈز پر زائد ٹیکس کٹوتی کیس۔ آرمی پبلک سکول معاملے کی جوڈیشنل انکوائری کیس۔ شرجیل میمن اور شارخ جتوئی کو جیل میں وی آئی پی پروٹوکول او ر ہسپتال منتقلی کیس۔کراچی پولیس کے جعلی مقابلہ میں بیت اللہ محسود قتل کیس۔ایگزٹ جعلی ڈگری کیس۔اٹھ سالہ کوثر قتل کیس۔ ڈبہ بند دودھ فراہمی کیس۔ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کیس۔ زنیب زیادتی قتل کیس۔ شاہدمسعود جعلی الزامات کیس ۔ پی آئی اے پائلٹس جعلی ڈگریاں کیس۔ پولڑی فیڈ کیس۔ غیر قانونی شادی حالز کیس۔ مہنگی ادویات کیس ۔ غیر معیاری تفتش اور پراسیکیوشن کیس۔ قبائلی علاقوں کے غیر فعال ٹربیونلز اور کورٹس کیس۔ صاف پانی فراہمی کیس۔ کٹاس راج مندر پانی کیس۔ پشین روڈ توسیع منصوبہ میں درختوں کی کٹائی کیس، ہاوسنگ سوسائٹیوں کا فرانز ک آڈٹ کیس۔ پاکستانی شہریوں کے غیر ملکی اکاونٹس کیس سمیت متعدد نوٹسز شامل ہیں۔