18 ماہ کی حبا پر پیلٹ گن کے ا ستعمال نے انسانیت کو شرما دیا‘ فاروق حیدر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ اٹھارہ ماہ کی حبا پر پیلٹ گن کے استعمال سے انسانیت کو شرما دیا ہے، بھارت کے اس گھناؤنے جرم پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے اٹھارہ ماہ کی حبا کی آنکھ پیلٹ گن کا استعمال کر کے شدید زخمی کر دیا، بھارتی فوج دہشت گرد فوج بن چکی ہے۔ کشمیر کے بچوں نے بھی اپنی آزادی کے لیے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں‘ چودہ سال کے مدثر شہید نے بہادری کی نئی مثال قائم کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر دی ہے، انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے اس انسانیت سوز ظلم اور بربریت کو روکا جائے اور کشمیریوں کو قراردادوں کے مطابق ان کا حق خود ارادیت دلایا جائے۔