ووٹر فہرستوں ا ور کاغذات نامزدگی میں تیسری جنس کا کالم شامل کرنے کی یقین دہانی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرفہرستوں اورکاغذات نامزدگی میں خواجہ سراوں کے لیے تیسری جنس کاکالم شامل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب ملک نے پاکستان کی خواجہ سرا کمیونٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ چیئر مین نادرا سے اس معاملے پر بات کریں گے ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ ووٹر لسٹوں اور کاغذاتِ نامزدگی میں تیسری جنس کا کالم شامل کرنے کے معاملے پر خواجہ سراو ں کو بھی شریک کیا جائے گا۔ پاکستان میں اس وقت سواکروڑخواتین بطورووٹرزرجسٹر ہی نہیں ہیں، خواتین کے ووٹ کی رجسٹریشن کے معاملے میں اس ناکامی پر جلد از جلد قابوپاناہوگا۔وا ضح رہے کہ رواں سال چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے حکم پر خواجہ سراوں کے شناختی کارڈ جاری کیے گئے تھے جس کے بعد انہیں ووٹ ڈالنے اور الیکشن میں حصہ لینے کا حق حاصل ہوا تھا۔الیکشن 2018 کے انتخابا ت میں پاکستانی انتخابات کو مانیٹر کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکان ئوٹیبلیٹی(ٹی ڈی ای اے)نے 125 خواجہ سرا، 125 جسمانی طور پر معذور افراد اور 125 خواتین کو الیکشن ڈے پر پولنگ کے عمل کی مانیٹرنگ کرنے کے لیے ہائر کیا تھا۔