قرآن و سنت کی با لا دستی میںہی امت کی ترقی کا راز ہے ، ثروت قادری
کراچی (نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کی بالادستی میں ہی اُمت مسلمہ کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے ،پاکستان کی اساس لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ ہے ،دو قومی نظریہ کے مخالف ملک کو دہشتگردی کی آگ میں جھونک کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں دہشتگردوں کو ہم نے اپنے اکابرین واسلاف کے فلسفے اتحاد ویکجہتی ،امن ،بھائی چارگی اور عدم تشدد کے ذریعے ناکام بنانا ہوگا ،پاک فوج کی ملک کے لئے قربانیاں قابل ستائش ہیں ،اہلسنت وجماعت پر امن محب وطن اور ملک کی غالب اکثریت ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں مرکز اہلسنت پر علاقائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کےلئے سنی تحریک سمیت اہلسنت کے قائدین و علماءنے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے دہشتگردی کی ہر سطح پر مذمت کرینگے ،انہوںنے کہا کہ مسلمانوں کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی یہود ونصاریٰ اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ دین محمدی پر عمل پیر اہوکر ہی پاکستان کو آگے کی طرف لے جا یا جاسکتا ہے ۔