ملزم مستقیم اور مقیم سے متحدہ جنو بی افریقہ نیٹ ورک کی اہم تفصیلات حا صل
کراچی (وقائع نگار) سندھ رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم افریقہ نیٹ ورک کے دو ملزمان کو چند روز قبل نارتھ کراچی کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعدعزیزآباد میں چھاپہ مار کر کراچی کی تاریخ کا ایک اور بڑا اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔تفتیشی حکام نے مستقیم اورمقیم کے موبائل سے ایم کیو ایم لندن ساوتھ افریقہ نیٹ ورک کی اہم تفصیلات حاصل کرلیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم واٹس ایپ کے ذریعے ساوتھ افریقہ میں اپنی قیادت سے رابطے میں تھا اور ملزمان کوشجاع بوبی گروپ سے احکامات موصول ہوتے تھے اور ملزمان کے موبائل سے شجاع بوبی گروپ کے مسلح کارندے کی تصاویر بھی حاصل کرلی گئی ہیں جب کہ وارداتوں کی ویڈیو سا ﺅتھ افریقہ میں متحدہ کے نیٹ ورک سے طاقت کے اظہار کے لیے بھیجی جاتی تھی اور اِن ملزمان نے ساوتھ افریقہ فرار کی تیاریاں بھی مکمل کرلی تھی جب کہ ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کو سیاسی جماعت کے بعض رہنماوں کو ٹارگٹ کرنے کے حکمت عملی بنانے کے احکام بھی دیے گئے تھے۔تین سیاسی رہنماوں کے قتل کی وارداتوں کو چند دن میں مکمل کرنا تھا ایسا تفتیشی ذرائع کا دعویٰ ہے۔ متحدہ لندن قانون نافذکرنے والے اداروں سے لمبی جنگ کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے ایسا گرفتار ملزمان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔