اسلام آباد ہائی وے
مکرمی‘ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے گلبرگ سے فیصل مسجد تک شاہراہ عالمی معیار کے مطابق سگنل فری ہے جن جن لوگوں نے اس کی تعمیر میں حصہ لیا اللہ انہیں اجر عظیم عطا کرے مگر سوہان کراسنگ ہے سوہان فارسی میں ریتی کو کہتے ہیں جس سے محاورہ سوہان روح بنا ہے شمال سے داخل ہونے والی ٹریفک کے لیے سہولت ہے مگر سابقہ ائیر پورٹ سے آنے والی گاڑیاں جن میں اکثر پی ایس او کے پمپ کے عقب میں شادی ہالوں میں جانے والی ہوئی ہیں بہت سے بھول بھلیوں سے گزرنا پڑتا ہے رات کے وقت یہ مزیدویرانی ہوتا ہے اچھا خاصا سمجھ دار ڈرائیور اسے عبور کرسکتا ہے ساتھ ہی یہاں دیوہیکل ڈمپر طوفانی رفتار سے چلتے ہیں امید ہے فقرائے مملکت کی رہنمائی اور آگاہی کے لیے سی ڈی اے کا شعبہ تعلقات عامہ عنوان بالا فلائی اور کے غیر معیاری ہونے کی وضاحت کرے گا بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے حق تو یہ تھا کہ اربوں روپے کے خرچ سے یہ عالمی معیار کا ہوتا ہے ۔
(محمد مستحسن جاوید چکلالہ سکیم تھری 0300-5109390)