کوہاٹ : گیس کمرے میں بھرنے سے 2 بہنیں جاں بحق، 3 بیہوش شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل
کوہاٹ (نوائے وقت رپورٹ) علاقہ سورگل کوہاٹ میں شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ کمرے میں گیس بھرنے سے 2 بہنیں جاں بحق، 3 بیہوش ہو گئیں۔ ایک بہن کی عمر 5 اور دوسری کی 7 سال ہے۔