لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں پری انٹرنیشنل سمپوزیم ورکشاپ کا انعقاد
لاہور(نیوزرپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں پری انٹرنیشنل سمپوزیم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا مقصد زچگی کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں سے بچاو کے مختلف طریقوں پر تربیت دیناتھاورکشاپ میں پروفیسر تابندہ رانا، پروفیسر محمد ارشد چوہان ، پروفیسر عائشہ ملک ، پروفیسر عظمیٰ حسین نے تربیت کروائی۔اس موقع پر پروفیسر ارشد چوہان نے ورکشاپ میں شرکت کرنے پر شرکا کا شکریہ ادا کیا ایم ایس ڈاکٹر خواجہ محبوب احمد کا کہنا تھا کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال شعبہ زچگی میں بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے ڈاکٹرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام مطالبات سینڈی کیٹ میں منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے ۔