شراب بل کا قومی اسمبلی میں مسترد ہونا شرمناک ہے:ذکراللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ شراب بل کا قومی اسمبلی میں مسترد ہونا قابل شرم ہے ۔ جس چیز کے حوالے سے اللہ اور رسولؐکے احکامات قرآن و سنت کی صورت میں واضح اور دوٹوک موجود ہوں اس کے اوپر ممبران قومی اسمبلی کی دی گئی رائے ان کے ذہنوں کو آشکار کرنے کیلئے کافی ہے ۔ اللہ اور رسولؐ کے احکامات کے خلاف اعلان جنگ عذاب الٰہی کو دعوت دینا ہے ۔اسلام اور مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگا کر قوم کو دھوکہ دینا ملک کی سیاسی جماعتوں کا پرانا وطیرہ بن چکا ہے ۔ اس طرح کے دین اور اسلام بیزار خیالات کے حامل وزراء اور حکومتی ٹیم مدینہ جیسی کونسی ریاست تشکیل دے گی ؟۔