صوفیا کے طرز معاشرت میں شرف آدمیت کو مرکزیت حاصل تھی:طاہر بخاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام سلطان العارفین حجت الکاملین حضرت خواجہ غلام فرید کے 121ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کے لئے اوقاف نے4 لاکھ ہزار59 روپے کی گرانٹ مختص کر دی گئی ہے ۔ عرس مبارک کی تقریبات 2دن تک جاری رہیں گی ۔ محکمہ اوقاف نے زائرین کی سہولت اور دربار شریف پر آنے والے زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ دریں اثناء ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے سلطان العارفین حجت الکاملین حضرت خواجہ غلام فرید کے 121 ویں سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب رسم چادر پوشی کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا صوفیاء نے اس خطے میں جو طرزِ معاشرت استوار کی اس میں شرفِ آدمیت اور تکریم انسانیت کو بنیادی اہمیت حاصل تھی،صوفیاء نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری ،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیا گیااور معاشرتی تحفظات اور سوشل سیکیورٹی کی بہم رسانی کویقینی بنایا۔اس موقع پرخواجہ غلام قطب الدین فریدی ،غلام معین الدین کوریجہ اور شمس الحق سمیت دیگر دینی وروحانی شخصیات نے شرکت کی ۔