دھاندلی تحقیقات : حکومت اور اپوزیشن میں ٹی او آر پر ڈیڈلاک، معاملہ مرکزی کمیٹی کے حوالے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان عام انتخابات 2018ءمیں ہونے والی دھاندلےوں کی تحقیقات کے لئے ٹرم آف ریفرنس پر اتفاق نہ ہو سکاپارلیمانی کمےٹی کی ذےلی کمیٹی ٹائم فریم میں ٹی او آرز بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ حکومت اور اپوزےشن کے درمےان ڈےڈ لاک پےدا ہو گےا۔ فریقین نے اپنے مو¿قف مےں لچک پےدا کرنے سے انکار کر دےا ہے۔ پارلیمانی کمےٹی کی ذےلی کمیٹی میں حکومت اپوزیشن کے درمےان ڈےڈلاک پےدا ہونے کے بعد ٹی او آر کا معاملہ مرکزی پارلیمانی کمیٹی کے چےئرمےن پروےز خٹک کو بھیج دئےے گئے ہےں ۔ حکومت کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ انتخابات صاف شفاف تھے انتخابات کو دیانتدارانہ بنیاد پر منعقد کیا گیا۔ معاملے کو متنازعہ بنانے کے لیے سیاست کی جا رہی ہے جبکہ اپوزیشن کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ دونوں ایوانوں میں منظور قرارداد میں کمیٹی کو یہی مینڈیٹ دیا گیا تھا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ہونا ہے اپوزیشن کے ٹرم آف ریفرنس سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو ذےلی کمیٹی کا چوتھا اجلاس کنونیئر وزیر تعلیم پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی صدارت میں ہوا اپوزیشن نے حکومتی ٹی او آرز کو مسترد کر دیا ہے۔ اجلاس کے بعد صحافےوں سے بات چیت کرتے ہوئے شفقت محمود نے بتاےا کہ ٹی او آرز پر اتفاق نہ ہو سکا خواہ مخواہ معاملات کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے ٹرم آف ریفرنس نہ بننے پر مرکزی کمیٹی سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارلےمانی کمےٹی میں حکومتی و اپوزیشن کے ٹرم آف ریفرنس کا جائز لیا جائے گا۔
دھاندلی تحقیقات