بک شیلف قوتِ ارادی
زیر نظر کتاب ”قوتِ ارادی“مصنف کی شہرئہ آفاق کتاب ہے جس کا ترجمہ ریاض محمود انجم نے کیا ہے۔ اس میں مصنف نے کامیابی زندگی گزارنے کے طریقے اور اصول بیان کیے ہیں ۔ڈاکٹر وائن ڈائر نے اس کتاب میں لکھا ہے کہ ہم اعلیٰ درجے کا ادراک اور بصیرت کیسے حاصل کرتے ہیں۔ ہم ان تمام چیزوں کا تصور کریں جو ہمیں خوش کر سکیں، پھرہمیں وہ خاص طریقے بتاتے ہیں کہ جن کے ذریعے ہم اپنا یہ مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ طریقے ہماری زندگی کے تمام پہلوﺅں، جسمانی وروحانی صحت، مالی معاملات، بہتر اور بے تکلف تعلقات اور پھر ذاتی شناخت و پہچان پر محیط ہیں اور اس ضمن میں ہم ہمیشہ ہی معجزہ آرائی اور طلسم آرائی سے مستفید ہو سکتے ہیں۔اور اس کتاب میں خصوصی طور پر مصنف نے بتایا ہے کہ فیصلہ کرنے کی قوت ہی آپکی کامیابی کی ضامن ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ کتاب ہر گھر اور ہر لائبریری کی زینت بننی چاہیے۔اس کتاب کی اشاعت کا اہتمام بُک ہوم کے چیئرمین رانا عبدالرحمن نے کیا ہے۔ایم سرور نے معیاری پروڈکشن، دیدہ زیب سرورق اور اعلیٰ کاغذ پر شائع کی گئی۔ یہ کتاب بُک ہوم بُک سٹریٹ -46 مزنگ روڈ لاہور (فون: 042-37231518)سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ قیمت 900/- روپے۔