پنشنرز کو بھی ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں
مکرمی! وفاقی حکومت کی جانب سے غریب عوام کو علاج معالجے کیلئے ہیلتھ کارڈز جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں پورے ملک میں دو کڑوڑ سے زائد افراد کو ہیلتھ کارڈز جاری کئے جائیں گے۔وزیر اعظم اکستان سے مودبانہ درخواست ہے کہ ملک کے پنشنرز حضرات کو بھی ہیلتھ کارڈز جاری کئے جائیں تا کہ وہ بھی اپنے علاج کیلئے حکومتی سہولت سے فائدہ اُٹھا سکیں جو مختلف بیماریوں کے شکار ہو کر گھروں میں بے یار و مددگار پڑے ہیں کیونکہ قلیل پنشن میں اُن کے لئے اپنے علاج معالجہ کے اخراجات اُٹھانا ناممکن نہیں ہے۔اگر پنشنرز کو ہیلتھ کارڈز جاری نہیں ہوتے تو اُن کے میڈیکل الاو¿نس میں فوری طور پر خاطر خواہ اضافہ کیا جائے جو گذشتہ دو سال سے نہیں کیا گیا۔(عبدالحق -310 کریم بلاک علامہ اقبال ٹاو¿ن۔ لاہور)