زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیا

Dec 14, 2017

اسلام آباد (پ ر ) پاکستان کے نمبر1 ڈیٹا نیٹ ورک زونگ فور جی نے ملک کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں 4G وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیا۔ جدید ترین سہولیات سے لیس کے ذریعے یونیورسٹی طلبہ ٹیکنالوجی کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں ترقی کی نئی منازل طے کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔زونگ فور جی ریسرچ لیب کمرشل بیس اسٹیشن سمیت جدید ترین وائرلیس براڈ بینڈ آلات سے لیس ہے جو ٹیچنگ اور ریسرچ کے حوالے سے سہولت فراہم کرے گی۔اس کیلئے ایک الگ سے فور جی نیٹ ورک تشکیل دیا گیا ہے جس کے ساتھ دی گئی سمز ایک مخصوص نیٹ ورک سے منسلک ہوں گی۔

مزیدخبریں