گرانفروشوں، ناقص گوشت کی فروخت پر 146 دکانداروں کیخلاف کارروائی، 15 مذبحہ خانے سیل
لاہور(خبر نگار)پرائس کنٹرول مجسٹرےٹس نے شہر میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کرےک ڈاﺅن کے دوران 552 دوکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے98 دوکانداروں کے چالان کےے جنہیں85,300 روپے جرمانہ عائد کیا گےا اور 19 دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ گذشتہ روز میٹ انسپکٹرز نے 75دکانوں پر چھاپے مارے اور مضرصحت گوشت بیچنے والے 29 قصابوں کیخلاف مقدمات درج کروا دئےے جبکہ 50 کلو گرام گوشت ضائع کر دیا گےا اور 2000 روپے جرمانہ عائد کیا گےا۔ 15غےر قانونی مذبحہ خانے سیل کر دئےے۔