جانوروں کو بھی انصاف نہیں مل رہا‘انسداد بے رحمی حیوانات نے 5961 کیس درج کئے، ملزم کوئی نہیں
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب میں جانوروں کو بھی انصاف نہیں مل رہا۔ محکمہ لائیو سٹاک نے پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات میں بتایا جنوری 2010 سے 31 مئی 2012ءتک انسداد بے رحمی حیوانات، 5961 کیس درج کئے گئے جس میں سے 5951 کے چلان عدالتوں میں پیش ہوئے۔ لیکن محکمہ نے مقدمات درج تو کر لئے لیکن کوئی ملزم نہیں اور نہ ہی کسی ملزم کا پتہ مقدمے میں درج ہے۔