گستاخانہ فلم کیخلاف حرمت رسول لائرز موومنٹ کا احتجاجی مظاہرہ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) حرمت رسولﷺ لائرز موومنٹ کی جانب سے گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کے سلسلہ میں جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ وکلاءنے ملعون امریکی پادری اور گستاخ فلمسازکے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ذوالفقار، جمیل ریاض فیضی، چوہدری نصیر، شیخ نعمان، نواز کھرل ، ایوب شہزاد راٹھور ، پروفیسر دلشاد و دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرہ میںحرمت رسولﷺ لائرز موومنٹ کے علاوہ الدعوة لائرز فورم اور الامہ لائرز فورم سے تعلق رکھنے والے وکلاءنے بھی شرکت کی۔