
کراچی: ملک کی 75ویں سالگرہ (ڈائمنڈ جوبلی) کے موقعے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا ہے .جس پر تاریخی شخصیات کی تصاویر شائع کردی گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مرکزی بینک نے یادگاری نوٹ کی تصاویر شائع کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ نوٹ پر بابائے قوم محمد علی جناح، مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح، شاعرِ مشرق علامہ اقبال اور سر سیّد احمد خان کی تصویریں ہیں۔
1/2 #SBP unveils the design of Rs.75 commemorative banknote being issued on 75th anniversary of the country’s independence. The note will be available for public issuance from 30th September 2022.
— SBP (@StateBank_Pak) August 14, 2022
For details: https://t.co/ZvCNGKxSjV pic.twitter.com/qweDbs28g7
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ بیان کے مطابق یادگاری نوٹ پر بابائے قوم، مادرِ ملت، شاعرِ مشرق اور سر سیّد احمد خان کی تصاویر تحریکِ آزادی کی یادگار کے طور پر جاری کی گئیں۔
خیال رہے کہ پاکستانی قوم آج اپنا 75واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ مرکزی بینک کے بیان کے مطابق یادگاری نوٹ کی پشت پر قومی جانور مارخور کی تصویر پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔
ملک بھر میں یومِ آزادی کی مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 75روپے کے یادگاری نوٹ کا اجراء بھی ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے تاریخی اقدام قرار دیا جارہا ہے۔